: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وارانسی، 10 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس میں ویڈیو گرافی-سروے کے معاملے میں بدھ کو مقامی عدالت میں سماعت جاری رہے گی۔
منگل کو سول پبلک سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت میں ویڈیو گرافی کے لیے مقرر ایڈوکیٹ
کمشنر کی تبدیلی اور مسجد کے اندر ویڈیو گرافی کے واضح احکامات دیے جانے کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے اپنے دلائل پیش کیے۔
ہندو فریق نے عدالت سے درخواست کی کہ ویڈیو سروے ٹیم کو مسجد کے چاروں طرف لگائے گئے بیری کیٹ کے اندر اور تہہ خانے میں جانے کی اجازت دی جائے۔