روم ، 20 اگست (یو این آئی) یوکرین اجلاس کے دوران اطالوی وزیر اعظم جار جیا میلونی کی آنکھیں گھمانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
امریکہ کے دارالحکومت میں یوکرین جنگ پر ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران اطالوی وزیر اعظم جار جیا میلونی ایک
بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں، کیمروں نے انہیں جرمن رہنما کی گفتگو پر آنکھیں گھماتے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔ 18 اگست کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سمیت برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹار مر بھی موجود تھے۔