the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کمبھ نگر: 16 فروری(ایجنسی) جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر انتہا پسندوں کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسی ناپاک حرکتوں کا صفایا کرنا ہوگا۔

کمبھ علاقے میں سنیچر کو پہنچے نائیڈو نے دہشت گردوں کوسبق سکھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اب صرف اس کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسے ناپاک حرکتوں کو کچلنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی شہادت ضائع نہیں ہونے دیں گے اس کا نتیجہ ان کو جھیلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا" دہشت گرد ہمارے من میں دہشت پیدا کر ہمارے حوصلے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ہم نہ تو ٹوٹیں گے اور نہ ہی کمزور پڑیں گے بلکہ ہم بزدلوں کے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ان کو ایسا سبق سکھانا ہوگا جس سے وہ



مسقتبل میں کسی بھی قسم کی بزدلانہ حرکت کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو ں۔


نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے پہلے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے دنیا کے لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں لیکن مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سبق سکھانا ہوگا۔ ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے ہم سب کو ایک ساتھ مل کر رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال ہو یا جنوب، مشرق ہو یا مغرب ہر جگہ کے شہری ایک ہیں ۔ اس سے قبل مسٹر نائیڈو نے سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔ مسٹر نائیڈو نے گنگا ساحل پر لیٹے ہوئے ہنومان کا درشن کیا اور اس کے بعد انہوں نے 450 سال پرانے اکشے ووٹ اور سرسوتی کوپ کا درشن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود اجتماع اور نوجوانوں سے خطاب کیا اور بعد اذاں پرمارتھ نیکتن میں منعقد پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.