: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کراکس/29مارچ(ایجنسی) وینزویلا میں ایک پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے نتیجہ میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ویلینشیا نامی شہر میں یہ واقعہ بدھ کو اس وقت رونما ہوا، جب قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش
کرتے ہوئے گدوں کو آگ لگا دی۔
آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دار پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ اٹارنی جنرل طارق صائب نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر قیدی ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے جلد ہی جامع تفتیش شروع کر دی جائے گی۔