بھر اڑیسین ، 19 اگست (یو این آئی) اتراکھنڈ اسمبلی کے منگل سے یہاں شروع ہونے والے مانسون اجلاس کے پہلے دن سابق ایم ایل اے منی دیوی کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ضمنی بجٹ اور کئی بل ایوان کے فلور پر پیش کئے جائیں
گے۔
اس سے قبل پیر کو اسپیکر ریتو بھوشن کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں ایوان کو چلانے کے لیے دوروزہ ایجنڈا طے کیا گیا ہے۔
آج صبح 11 بجے سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے تقریباً تمام ایم ایل ایز یہاں پہنچ گئے ہیں۔