: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیکہ کاری کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ جن غریبوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اور وہ بغیررجسٹریشن کے پیدل چل کر ویکسینیشن سینٹر پر آتے ہیں ۔ان کو بھی ٹیکہ لگوانے کا حق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا
حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ، اس لئے ویکسینیشن سینٹر پر آنے والے ہو شخص کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔
کانگریس کے لیڈرنے ٹویٹ کیا ’’ ویکسین کے لئےصرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں ہے۔ ویکسین سینٹر چل کرآنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہئے۔ زندگی کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے‘‘۔