لندن، 29 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے وہاں فوڈ سینٹر ، کھولے گا کل اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیر اعظم برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹار مر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں
جاری انسانی بحران اس میٹنگ کی ایک بڑی وجہ ہے سی این این کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی خوفناک صورتحال کا اعتراف کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر اور تیز رفتار امداد پہنچانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور بھکمری کے بحران کو ختم کرنے اور بقیہ یر غمالیوں کی رہائی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔