the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
انقرہ، 20 نومبر ( یواین آئی) ترکی نے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو عمل میں لانے کا اشارہ دینے کے بعد کہا ہے کہ اگر امریکہ ایف 35 جنگی طیارے کو سوپنے کے اپنے موقف کے بارے میں جلد تبدیلی نہیں کرے گا تو وہ ایس 400 نظام کو استعال کرنے سے پیچھے نہیں ہٹےگا ۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اگرچہ اس معاملے پر امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کر لیا جائے گا ۔مسٹر اردوغان منگل کے روز جسٹس اور ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے کہا’’دو طرفہ بات چیت میں ایس 400 کو لے کر جاری تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے



ایس 400 فضائی نظام کو لے کر جاری تنازعہ کو افسروں کے ذریعے ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا’’S 400 دفاعی نظام کو چھوڑ دینا یا عمل میں لانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے اور اس معاملے کا حل سچائی کے ذریعے کیا جانا چاہئے ۔واضح ر ہے کہ ترکی روسي تیار شدہ ایس 400 دفاعی نظام کو عمل میں لانے پر غور کر رہا ہے ۔ فوجی تکنیکی تعاون کے لئے روسی وفاقی سروس کے سربراہ دیمتری شگاو نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ایس -400 دفاعی نظام کے آپریشنل عمل کے تعلق سے ہم سال کے آخر تک ترکی ماہرین کو مکمل طور پر تربیت دی جائے گی ۔ یہ نظام اگلے برس موسم بہار سے پہلے جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہو جائے گا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.