: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹوکیو/22نومبر(ایجنسی) امریکا کا ایک فوجی طیارہ فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔طیارے میں گیارہ افراد سوار تھے ۔ان میں سے آٹھ کو بچا لیا گیا ہے۔
جاپانی حکام کے مطابق یہ فوجی طیارہ سمندر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن کی جانب جارہا تھا لیکن اس پر اترنے سے پہلے سمندر میں گر کر تباہ
ہوگیا۔ رونالڈ ریگن فلپائنی سمندر میں گشت پر مامورہے۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ طیارے کو حادثہ انجن کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔امریکی بحریہ کے ایک بیان کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور اس سے ان کی صحت کا پتا چل سکے گا۔البتہ انھوں نے طیارے میں سوار تین افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔