: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ بڑھ کر تقریباً دو سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ ایران سے متعلق کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات ہیں۔امریکی محکمۂ محنت کے اعداد و
شمار کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 3.3 فیصد ہو گئی جو فروری میں 2.4 فیصد تھی۔یہ 2022 کے بعد مہنگائی میں سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہوا جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئیں۔