شنگٹن ، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشید گی روکنے کے لیے امریکہ نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پہلی بار پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ وہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے فوری اقدام اٹھائیں۔
مار کو روبیو نے اس سلسلے میں پاکستان کے نائب وزیر
اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ بھی بات کی۔ یہ امریکی وزیر خارجہ کا پچھلے 48 گھنٹے کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوسرا رابطہ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے جنرل عاصم منیر کو فوجی تنازعہ کو روکنے پر زور دیا اور ہندوستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی۔