: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 18 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں قائم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دہشت گرد گروپ کی ایک شاخ دی ریز سٹنس فرنٹ ( ٹی آر ایف) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) قرار دیا ہے یہ تنظیم 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ذمہ دار ہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی آر ایف کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور خصوصی طور پر نامز د عالمی دہشت گرد (ایس ڈی جی ٹی ) قرار دینا دہشت گردی سے نمٹنے اور صدر ٹرمپ کی پہلگام حملے کے لیے انصاف کی اپیل پر عمل درآمد کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔