: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن/15مارچ(ایجنسی) امریکہ میں اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا ہے جبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے۔ امریکہ بھر میں آج طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کئے۔ ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے درسگاہوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔