ذرائع:
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک نے ایک اہم امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ہی یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جسے “اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ” کا
نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام اس معاہدے کی توثیق کر چکے تھے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب فرانس کے محل ورسائی میں منعقد ہوئی، جہاں جی-7 اجلاس کے بعد عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں یہ پیش رفت سامنے آئی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسے عالمی امن کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس سے آبنائے ہرمز کی بحالی اور عالمی منڈی میں توانائی قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔