the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں/15ستمبر(ایجنسی) جموں وکشمیر میں انتخابی افسر نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہاں سری نگر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں چیف الیکٹورل افسر شالین کابرہ نے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ اربن لوکل باڈیز کے امتحانات چار مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ یہ انتخابات8،10,13اور16اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن18ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلہ کی نوٹیفکیشن بالترتیب 20,22اور24ستمبر کو نکالی جائے گی۔ سی ای او موصوف نے بتایاکہ اربن لوکل باڈیز انتخابات میں کل 17لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ان چناؤ کی گنتی 20اکتوبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر ریاست کی دو بڑی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے دفعہ35-Aمعاملہ پر پنچایتی اور بلدیاتی چناؤ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ان دونوں جماعتوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے اس بات کی ضمانت دے کہ جموں وکشمیر ریاست کو آئین ہند کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ نہیں ہوگی، پھر وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں گے جس پر فی الحال مرکز نے کوئی بھی جواب نہ دیا ہے۔اس کے علاوہ وادی کشمیر کے اندر تمام علیحدگی پسند تنظیموں نے بھی بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.