the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی)کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان نے معطل ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار بجے تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی اس سے قبل بھی حزب اختلاف کے ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی تین مرتبہ ملتوی کی گئی تھی ایوان کی کارروائی تین بجے جیسے ہی شروع ہوئی پریزائڈنگ ڈپٹی چیئر مین سسمت پاترا نے مہنگائی کے معاملے پر قلیل مدتی بحث شروع کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کا نام پکارا۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپیل کرچکے ہیں کہ اپوزیشن کے جو 12 ارکان معطل کیے جانے کے سبب باہر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں ایوان میں بلایا جانا چاہئے ۔ وہ بھی بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان ارکان



کے بغیر ایوان چلانا چاہتی ہے۔ یہ جمہوری نظام میں جرم کے مترادف ہے۔
مسٹر پاترا نے مسٹر کھڑگے سے بحث شروع کرنے کی اپیل کی لیکن اسی درمیان کانگریس، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، راشٹریہ جنتادل اور کچھ دیگر جماعتوں کے ارکان چیئر کے پاس آکر نعرے بازی کرنے لگے۔
ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن کھیل کھیل رہا ہے اور اس معاملے میں دہرا معیار اپنا رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کانگریس نہیں چاہتی ہے کہ مہنگائی کے موضوع پر ایوان میں بحث ہو کیوں کہ اس سے ان کی دہری چال سب کے سامنے آجائے گی۔ انہو ںنے کہا کہ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی نہیں کی گئی ہے اسیلیے کانگریس اس موضوع پر بحث نہیں ہونے دینا چاہتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.