نئی دہلی 15 جولائی (یو این آئی) یونیق آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی ) نے سات سال کی عمر کے بچوں کے لیے لازمی بائیو میٹرک اپ ڈیٹ (ایم بی یو) کو مکمل کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مفت ہے اور اسے کسی بھی آدھار سیوا کیندر یا نامز د آدھار
مرکز پر اپ ڈیٹ کرایا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ ان بچوں کے لیے لازمی ہے جن کے بایو میٹر کس کو آدھار میں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ لازمی ہے اور والدین یا سر پرست اپنے بچے کی تفصیلات کسی بھی آدھار سیوا کیندر یا نامزد آدھار مرکز پر اپ ڈیٹ کر اسکتے ہیں۔