the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:14مئی(یواین آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباریوں کے لئے اعلان کئے گئے خصوسی مالی پیکج کے 24 گھنٹوں کے اندر اترپردیش حکومت نے جمعرات کو 2002 کروڑ روپئے روپئے کا قرض ریاست کےکافی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کارباریوں میں تقسیم کئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ایک کلک پر آن لائن دو ہزار سے لے کر دو کروڑ روپئے کے قرض دے کر ’روزگار سنگم آن لائن میلہ‘کی شروعات کی۔اس کے ساتھ ہی چھوٹے کاروباریوں کو ایک کلک کے ساتھ 2002 کروڑ روپئے کے قرض فراہم کرنے والا اترپردیش ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔جمعرات کو شروع ہوئے قرض میلے کے دوران قرض کی پوری رقم ایک مشت کاروباریوں کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب 56754کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کا قرض ایک بار میں دیا گیا ہے۔اس



قر ض سے 2لاکھ افراد کے روزگار سے وابستہ ہونے کے مواقع پیدا ہوں گے۔قرض میلا 20مئی تک جاری رہے گا۔
ایم ایس ایم ای سیکٹر میں روزگار کے مواقع دستیاب کرانے میں محو یوگی حکومت نے اس موقع پر ایم ایس ایم آئی کا ساتھی پورٹل بھی لانچ کیا۔ اس دوران انہوں نے سنگل ونڈو سسٹم کی تصویر بھی جاری کی۔اس موقع پر انہوں نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کش افراد کو یوپی کی طاقت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے نقل مکانی کا کلنک ہٹانے کا بھی بڑا موقع ہے۔ اس لئے ہم کام کرنے والے مزدوروں کی اہلیت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اب دیوالی میں چین سے گوری۔گنیش کی مورتیاں نہ آئیں۔گورکھپور کے ٹیراکوٹہ میں چین سے بہتر مورتیاں بنانے کا ہنر ہے۔ ہم یوپی میں ملک کا سب سے بڑا ایم ایس ایم ای سیکٹر بنانا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.