the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
آگرہ:18 نومبر(یواین آئی) اترپردیش حکومت آگرہ شہر کا نام تبدیل کر کے ’اگرون‘ کرنے کو تیار نہیں ہے۔
اور اس ضمن میں کچھ بھی فیصلے کرنے میں تھوڑا وقت لے گی۔

بی جے پی کے کئی لیڈروں نے الہ آباد اورفیض آباد کی طرح تاریخی شہر آگرہ کا نام بدل کر ’اگرون‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ماضی اس بات کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ آگرہ میں اگروالوں کی تعداد زیادہ ہے اور مہاراجا اگرسین کی وہ پوجا کرتے ہیں۔
اس لئے اس کا نام تبدیل کر کے’اگرون‘کردیا جائے۔

آگرہ(شمالی) اسمبلی



سیٹ سے پانچ بار کے رکن اسمبلی جگن پرساد گرگ نے ماضی میں یوگی حکومت کو ایک خط لکھ کر آگرہ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ سے آگرہ کے پرانے نام کے بارے میں تحقیق کر کے حقائق سے آگاہ کرنے کو کہا ہے۔
لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا۔
ویسے آگرہ ایک عالمی سیاحتی مقام ہے لہذا اس کا نام تبدیل کرنا آسان نہیں ہے۔

وہیں یو پی حکومت کو ابھی ضلع چندولی کا نام تبدیل کر کے دین دیال اپادھیائے کرنے کی تجویز پر فیصلہ کرنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.