the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنو:یکم جون(یواین آئی) اترپردیش میں کورونا انفکشن کے کم ہورہے اثر کے درمیان منگل کو مزید تین اضلاع میں کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی جس کے بعد ریاست کے کل 75اضلاع میں سے اب صرف 11اضلاع میں کورونا کرفیو کا نفاذ ہوگا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کووڈ۔19انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم۔09 کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا انفکشن کی کم ہوتی شرح کے پیش نظر پیر کو 600ایکٹیو کیس سے کم تعداد والے 61اضلاع کو کورونا کرفیوں سے چھوٹ دی گئی تھی۔ تازہ حالات کے مطابق لکھیم پور کھیری،جونپور،اور غازی پور اضلاع میں کل ایکٹیو کیسز 600سے کم رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اب ان اضلاع میں بھی ہفتہ میں پانچ دن صبح سات بجے



سے شام سات بجے تک کورونا کرفیو سے چھوٹ دی جائےگی۔ ہفتہ وار و رات کی بندی سمیت دیگر سبھی متعلقہ وصول وضوابط ان اضلاع میں نافذ ہونگے۔ اس وقت پوری ریاست میں صرف 11اضلاع بچے ہیں جہاں پر کورونا کرفیو کا نفاذ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ ہفتے میں ریاست میں ایکٹیو کیس میں 89.5فیصدی کی کمی آئی ہے۔ جبکہ موجودہ وقت میں ریکوری شرح 96.9فیصدی ہوگئی ہے۔ ایگریسیو ٹیسٹنگ کی پولیس کے بعد بھی نئے کسیز میں لگاتا رکم ہورہے ہیں۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں ہر دن اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 30اپریل کو ریاست میں تقریبا 03لاکھ 10ہزار 783کورونا مریض تھے جبکہ لگاتار کوششوں سے آج 32578ایکٹیو کیسز ہی رہ گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.