لکھنؤ، 16 اگست (یو این آئی) اترپردیش کے کابینی وزیر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز چیتن چوہان کا اتوار کے روز نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 73 برس کے تھے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد مسٹر چوہان کو 11 جولائی کو سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سائسز (ایس جی پی جی آئی) کے کووِڈ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کڈنی میں انفیکشن کے سبب طبیعت بگڑنے پر
انھیں مناسب علاج کے لیے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
آج شام تقریباً پانچ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ مسٹر چوہان اترپردیش کے دوسرے ایسے وزیر ہیں جن کا انتقال کورونا کی زد میں آنے کے سبب ہوا ہے۔ حالانکہ ان کی موت کا سبب کڈنی کا فیل ہونا بتایا جا رہا ہے۔ قبل ازیں ریاست کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر کمل رانی ورون کی دو اگست کو کورونا وائرس کے سبب ایس جی پی جی آئی میں موت ہوگئی تھی۔