: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی عرب کا نام آتے ہی عموماً مکہ، مدینہ اور صحرائی مناظر ذہن میں آتے ہیں، لیکن اس وقت وہاں موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کی خبریں سامنے آئی تھیں، جبکہ اب وہاں برفباری لوگوں کے لئے حیرت کا باعث بن گئی ہے۔صحرائی ملک کے مختلف حصوں میں غیر معمولی طور
پر برف پڑ رہی ہے، جس کے نتیجہ میں گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر برف کی تہیں جم گئی ہیں۔ سڑکوں پر سفید چادر کی طرح پھیلی برف دیکھ کر مقامی افراد حیران رہ گئے۔دوسری جانب آنے والے دنوں میں موسم مزید خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر سعودی عرب محکمہ موسمیات نے عوام کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہیں، لہٰذا عوام احتیاط برتیں اور چوکس رہیں۔