نئی دہلی ، 6 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر بدھ کو مختلف ریاستوں میں ہونے والی سول ڈیفنس ماک ڈرل سے پہلے منگل کو یہاں مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی اور 244 سول ڈیفنس ڈسٹرکٹ میں مشق کی
تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ میٹنگ صبح ویڈیو کا نفرنس کے ذریعے نارتھ بلاک میں ہوئی جس میں مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔