the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،21اپریل(یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمتوقع گراوٹ سے حکومت نے لاکھوں روپے کا منافع حاصل کیا ہے،لہذا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران سے جوجھ رہے غریبوں کو اس کا فائدہ دینا چاہئے۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا بحران کے سبب لاکڈاؤن سے پوری دنیا میں تیل کی مانگ میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی آئی ہے۔تیل کی پیداوار کو روکا نہیں جا سکتا ہے،اس لئے تیل تیار کرنے والے ممالک نے تیل کے فروخت کی پیش کش بھی کی ہے۔ہندوستان تیل درآمد کرنے والا دنیا میں دوسرا سب سے بڑ املک ہےاور ہمارے پاس ذخیرہ اندوزی کی بھی غیر معمولی صلاحیت ہے۔پھر بھی ہندوستان نے تیل کی درآمدات



نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک قیمت میں گراوٹ کا فائدہ اٹھانے کی حالت میں نہیں ہیں۔کیونکہ ان کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کے وسائل محدود ہیں۔لیکن ہندوستان کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔تیل کی قیمت میں بے تحاشہ کمی سے ہم منافع کما سکتے ہیں لیکن حکوت نے ایسا نہیں کیا اور اس نے تیل کی درآمدات سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کا خلاصہ کرنا چاہئے کہ اس نے کن وجوہات سے درآمدات نہیں کی۔
ترجمان نے کہا کہ چھ سال میں حکومت نے 20مرتبہ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس سے 20لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوا ہے۔اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے شمار افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں اس لئے حکومت کو تیل سے حاصل ہونے والے فوائد کو غریبوں میں تقسیم کرنا چاہئے اور ملک کے عوام کو راحت پہنچانی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.