: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،26مئی(یواین آئی) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کی چاراہم کمانوں میں سے ایک کالی کمان کے قریب غیر مجاز قبضوں کو برخواست کردیا۔
قطب شاہی دور کی اس اہم تاریخی یادگار چارمینار کو جانے کے لئے چاروں سمت سے چارکمانوں،چارکمان،مچھلی کمان،کالی کمان اور سحرباطل کی کمان میں سے ہوکر گذرنا ہوتا ہے۔
محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے عہدیداروں کے مطابق ان کمانوں کی بحالی اور تزئین نو کے کام کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی تاریخی اہمیت کو برقراررکھاجاسکے اور اس کو اولین ترجیح دی جاسکے۔