: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ/15فروری(ایجنسی) اقوام متحدہ میں جنسی زیادتیوں کا سنگین اسکینڈل سامنے آ گیا. ایک سابق اہلکار نے یواین عملے اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سابق اہلکار انڈریو مک لیوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں
یو این عملےکے ہاتھوں زیادتی کے 60 ہزار واقعات ہوئے، جس میں کمزور خواتین اور بچوں کو امداد کی آڑ میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اہلکار کا بتانا تھا کہ بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد مختلف اقوام متحدہ کے اداروں اور ایجنیسیوں میں کام کر رہے ہیں، انڈریو کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ٹی شرٹ پہنی ہو تو کچھ بھی کریں کوئی نہیں پوچھتا۔