: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جینوا/27ستمبر(ایجنسی) اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر نے آج کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہيں کہ عراق نے اتوار کے روز 42 قیدیوں کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر پھانسی دے دی ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مزید لوگوں کو اسی طرح
پھانسی دی جاسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے حقوق انسانی زید رعد الحسین نے ایک بیان میں کہا کہ "میں یا جان کر حیران ہوں کہ عراق میں ایک ہی دن 42 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں ان خبروں پر انتہائی تشویش لاحق ہے کہ عراق مزید قیدیوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنارہا ہے "۔