: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے مودی حکومت کو دلت اور قبائلی مخالف قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ وہ یونیورسٹیوں میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے، اس لیے حکومت نے پروفیسروں کے ریزرو عہدے کو غیر محفوظ کیا اور کانگریس کی شدید مخالفت کے بعد اس نے کہا کہ پہلے کا نظام ہی نافذ رہے گا کانگریس کے غیر منظم سیکٹر ورکرز اینڈ ایمپلائیز آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر
ادت راج اور کانگریس کے درج فہرست ذات کے شعبہ کے سربراہ راجیش للوٹھیا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن -یوجی سی کی ایک گائیڈ لائن آئی جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹیوں میں پروفیسروں کے عہدوں پردرج فہرست ذاتوں، قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے امیدوار دستیاب نہیں ہیں، اس لیے ان عہدوں کو غیر محفوظ کیاجانا چاہیے۔