: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اقتصادی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق المری نے آج یہاں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔
مسٹر طوق المری نے محترمہ سیتا رمن کے ساتھ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی
شراکت داری اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا، جو کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھاتا ہے۔
مسٹر طوق المری، متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انڈیا-یو اے ای اکنامک پارٹنرشپ سمٹ 'انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے: دی بیگننگ آف اے سنہری دور' میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں ہے۔