: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
متحدہ عرب امارات نے ایک بڑا اور حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے اوپیک اور اوپیک پلس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ اس پیش رفت نے عالمی توانائی مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔توانائی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خاص طور پر اوپیک کی
قیادت کرنے والے سعودی عرب کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات طویل عرصے سے اس تنظیم کا اہم رکن رہا ہے اور تیل کی پیداوار اور پالیسی سازی میں اس کا کردار نمایاں رہا ہے۔واضح رہے کہ اوپیک میں متحدہ عرب امارات 1967 میں شامل ہوا تھا، یعنی تنظیم کے قیام کے چند سال بعد۔ سعودی عرب اور عراق کے بعد اسے خطے کے بڑے تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔