: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 27 جون (یو این آئی) ایک اہم سیاسی پیشرفت میں ، دو سینئر لیڈر جمعہ کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دو سینئر لیڈر اور سابق وزرا تاج محی الدین اور غلام محمد سروری جمعہ کو واپس کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ ان دونوں لیڈروں نے غلام نبی آزاد کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد
پارٹی (ڈی پی اے پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
نتاج محی الدین نے سال 2022 میں کانگریس سے ناطہ توڑ کر ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم سال گذشتہ وہ اس پارٹی سے مستعفی ہوئے۔ غلام محمد سروری جو ڈی پی اے پی کے نائب صدر تھے، نے سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لئے اور ھم پور ڈوڈہ سیٹ الیکشن لڑا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔