: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 18 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے وزراء دفاع اور خارجہ کے درمیان وزارتی سطح پر دوسری ٹو پلس ٹو بات چیت پیر کے روز یہاں منعقد ہوگی۔
آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈمارکس اور وزیر خارجہ محترمہ بینی وونگ بات چیت کے لیے اتوار کے روز
ہندوستان
کے دوروزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی مشترکہ
صدارت کی۔ ٹو پلس ٹو مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے وزراء دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ٹوپلس ٹو وزارتی مذاکرات ستمبر 2021 میں ہوئے تھے۔