the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
 آگ و برقی شاک سے تحفظ کے انتظامات نہ ہونے کا شاخسانہ

غازی آباد ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) ریاست اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مذہبی اور تعلیمی اداروں کے خلاف جاری مہم کے تحت مزید دو مدرسوں کو مہر بند کر دیا گیا۔ یہ کاروائی ضلع غازی آباد کے انتظامیہ نے ہفتہ کی شام اندرا پورم اور لونی میں انجام دی۔ حکام کے مطابق ان مدارس میں رجسٹریشن اور حفاظتی اصولوں کی متعد د خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں۔ ضلع اقلیتی بہبود عہدیدار کیلاش چندر تیواری کے جاری کردہ حکم کے مطابق، اندرا پورم کی کانوانی کالونی میں واقع مدرسہ نہ تو محکمہ اقلیتی بہبود کے پاس رجسٹر ڈ تھا اور نہ ہی اس کے پاس کوئی درست رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تھا۔ ایک مشترکہ معائنہ ٹیم جس میں محکمہ وقف، میونسپل حکام اور محکمہ محصولات کے عہدیداران شامل تھے نے پایا کہ یہ ادارہ آگ اور برقی حادثات سے تحفظ کے لئے لازمی این اوسی ( اعتراض نہیں ) سرٹیفکٹ کے بغیر کام کر رہا ہے۔ احاطے میں صفائی کی سہولیات کو غیر تسلی بخش سمجھا جاتا تھا اور مدرسہ مبینہ طور پر اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہاسٹل چلا رہا تھا، جس میں رہائش کے نامناسب حالات تھے جس نے وہاں رہنے والے بچوں کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کیے تھے



۔ 

مدرسے کی مرکزی عمارت کو مہر بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور حکام کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس دھول جیسوال نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور اگر تحقیقات کی توثیق ہوئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ہاسٹل میں مقیم چند بچوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا جبکہ دیگر کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

 ایک علحدہ کا روائی میں حکام نے ضلع کے اشوک وہار، لونی میں واقع مدرسہ اسلامیہ کا شف العلوم کو مہر بند کر دیا۔ حکام نے کہا کہ یہ ادارہ مطلوبہ حکومتی اجازتوں اور شناخت کے بغیر کام کر رہا تھا۔ وضاحت طلب کرنے کے پہلے نوٹس کے باوجود انتظامیہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سریندر ناتھ تیواری نے توثیق کی کہ مہر بند کرنا متعلقہ محکموں کی رپورٹوں پر مبنی تھا۔ جاریہ ہفتہ کے آغاز میں ہی کھوڈا کے علاقے میں دو مدارس کو مہر بند کر دیا گیا تھا اور مسوری میں ایک اور مدرسے کو 3 جون کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد حفاظتی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانا اور ایسے اداروں میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر کمزور بچوں کی حفاظت کرنا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.