حیدرآباد، ٢٠ اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ اور حیدرآباد میں زبردست بارشوں کے باعث عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے پر حکام نے دو دروازے کھول دیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق،
اس وقت عثمان ساگر میں 1600 کیوسک پانی کا ان فلو ہورہا ہے۔ جھیل کی مکمل سطح آب 1790 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح 1789 فٹ ریکارڈ کی گئی۔
واٹر بورڈ حکام نے اس سال پہلی مرتبہ عثمان ساگر کے دروازے کھولے ہیں۔