: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں گوشت تاجروں اور جانوروں کے کاروباریوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا جمعیۃ القریش کے صدر اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل کے سابق صدر سراج قریشی نے کہا کہ اس کاروبار سے تقریب دو کروڑ لوگ منسلک ہیں ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے آج یہاں ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ آج ملک بھر میں خاص طور پر مہاراشٹر میں گوشت اور جانوروں کے تاجروں کے ساتھ جو اندوہناک سانحہ پیش آیا ہے اس سے اس کاروبار سے وابستہ افراد میں خوف وہر اس کا ماحول پایا جاتا ہے اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گوشت اور جانوروں کے تاجر اپنے کاروبار کو پر سکون ماحول میں انجام دے سکیں۔