نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے کہا کہ مانسون اجلاس میں 14 بل پیش اور کل 12 بل منظور کئے گئے لوک سبھا کی کارروائی کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل جمعرات کو اپنے بیان میں مسٹر بر لانے کہا کہ اس اجلاس میں 14 سرکاری بل پیش کیے گئے اور کل 12 بل منظور ہوئے 28 اور 29 جولائی کو
آپریشن سندور پر ایک خصوصی بحث ہوئی، جس کا اختتام وزیر اعظم نریندر مودی کے جواب پر ہوا۔ 18 اگست کو ہندوستان کے خلائی پروگرام کی کامیابیوں پر خصوصی بحث شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں 419 ستارہ سوالات ایجنڈے میں شامل کئے گئے تھے ، لیکن مسلسل منصوبہ بند رکاوٹوں کی وجہ سے صرف 55 سوال ہی زبانی جواب لیے جاسکے۔