: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
استنبول، 15 مئی (رائٹر) ترکی نے غزہ میں ہوئے تشدد میں 55 فلسطینی مظاہرین کی موت پر اسی ہفتہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ ترکی کے سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دی۔سرکاری ترجمان بکر بیزداغ نے کہا کہ ترکی جمعہ کو اس معاملہ پر ہنگامی اجلاس کرنا چاہتا ہے۔ کل غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی
مظاہرین کی جھڑپ میں کم از کم 55 فلسطینی ہلاک جو سال 2014 کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ نے یروشلم میں اپنا سفارت خانے کھولنے کے خلاف یہ لوگ مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی سرحد کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 900 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے 450 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔