: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پڈوچیری ، 12 جون (یو این آئی) مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن نے اپنے دو مشیروں پر گذشتہ دو ماہ میں ہونے والے بھاری اخراجات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
راج بھون کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سندرراجن نے جمعہ کی شب چیف سکریٹری اشونی کمار کو مکتوب ارسال کر
کے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راجیو گاندھی ہیومن رائٹس فورم کے مسٹر رگھوپتی کو حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے ذریعہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیروں ڈاکٹر سی چندرومولی اور ڈاکٹر اے پی مہیشوری کی تنخواہ ، گاڑیوں اور فرنیچر کی مرمت اور خریداری کے لئے 24.05 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔