واشنگٹن، 19 اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات کی۔
مسٹر زیلینسکی کے ساتھ نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ
پوتن روس۔ یوکرین جنگ کو ختم کر نا چاہتے ہیں اور وہ امن کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ کے حل کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے اور اس کی طرف سے مانگی گئی حفاظتی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔