ذرائع:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد معاہدہ کرے اور آبنائے ہرمز کو کھولے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ فوجی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور اب تک نمایاں پیش رفت ہوئی
ہے۔ تاہم اگر جلد معاہدہ طے نہ پایا اور آبنائے ہرمز نہیں کھولی گئی تو ایران کے بجلی گھروں، تیل کے ذخائر، خارگ جزیرے اور ڈی سیلینیشن پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ایران کی طویل حکمرانی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے بدلے کے طور پر کی جائیں گی۔ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔