ذرائع:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک تاریخی ملاقات ہوئی جس پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں مرکوز تھیں
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کا وائٹ ہاؤس میں بڑی گرم جوشی اور شاندار رسمی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا، جس میں فوجی جہازوں کا مارچ پاسٹ اور گھڑ سواروں کے دستے کی سلامتی شامل تھے۔
ٹرمپ نے محمد بن سلمان کے ساتھ بار بار ہاتھ ملایا اور ان کی تعریفیں کرتے رہے۔اس موقع پر جس پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا اس میں ایلون مسک، سٹار فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔صدر ٹرمپ نے اس موقعے پر کہا، ’آج رات مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے رہے ہیں، جو ان کے لیے بہت اہم ہے