واشنگٹن، یکم ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے امریکی مصنوعات پر درآمداتی محصول کو نہ ہونے کے برابر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ
فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مسٹر ٹرمپ نے لکھا کہ ہندوستان نے طویل عرصے سے امریکی مصنوعات پر دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ہے اور اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان یک طرفہ تجارت ہوئی ہے۔
انہوں نے اسے یک طرفہ تباہی قرار دیا۔