: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض، 13 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے بیشتر ممالک پر حصولات عائد کرنے کے بعد نئی سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدے کے حصول کے لئے اب تیل کی دولت سے مالا مال مشرق وسطی کے چار روزہ دورہ کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے صدر ٹرمپ اس دورے میں قطر اور متحدہ
عرب امارات بھی جائیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ، جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور ملاقات بھی کی ، اس موقع پر امریکی صدر کو روایتی قہوہ بھی پیش کیا گیا۔