ذرائع:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف نئے تجارتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر 2025 سے تمام چینی مصنوعات پر 100 فیصد اضافی
ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں تیار ہونے والے اہم سافٹ ویئرز پر سخت برآمدی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ کا یہ فیصلہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔