کلکتہ 5 مئی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔ مرکزی حکومت کے موقف کے ساتھ ان کی حکومت اور پارٹی کھڑی ہے مرشد آباد کے دورے پر پہنچیں ممتا بنرجی نے پہلگاؤں میں دہشت گردانہ حملے پر اپنی اور اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کی۔ مرکزی حکومت نے پہلگاؤں واقعہ
کے بعد دہلی میں آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔ ترنمول کانگریس سے ایم پی سدیپ بنرجی وہاں موجود تھے۔
وہ میٹنگ میں یہ کہتے ہوئے آئے تھے کہ ترنمول کانگریس قومی سلامتی پر بی جے پی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرے گی۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے پارٹی قائدین اور وزراء کو بھی ہدایت
دی تھی کہ وہ پہلگاؤں واقعہ کے بارے میں ”غیر حساس“ تبصرے نہ کریں۔