the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،21 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو نیشنل پولیس میموریل ڈے پر نیشنل پولیس یادگاری جاکر شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر شاہ نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرض کی قربان گاہ پر اپنی جان کی قربانی دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے تئیں پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بے لوث جذبہ ملک کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہی ملک بغیر کسی رکاوٹ کے ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ پولیس کے جوان سرحدوں کی حفاظت سے لے کر داخلی سلامتی کے محاذ پر



نکسلیوں اور عسکریت پسندوں کے ساتھ لوہا لے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں وہ دہشت گردوں کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ، منشیات اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کا کام بھی پولیس کر رہی ہے۔ اب تک 34844 پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی اور اس فہرست میں آج 292 شهیدوں کے نام اور شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی ایک لاکھ کی آبادی پر 144 پولیس اہلکار ہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں پر دباؤ ہے اور انہیں طویل ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے۔ حکومت ان کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.