: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے پیر کو پارلیمنٹ بلڈنگ کمپلیکس میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈ کر کو’ مہاپری نوارن دیوس‘ پر خراج عقیدت پیش کیا۔
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر
ملکارجن کھڑگے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور کئی مرکزی وزرا نے ڈاکٹر امبیڈ کر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ باباصاحب کے مجسمے پر بڑی تعداد میں ممبران پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر زائرین کے درمیان ڈاکٹر امبیڈ کر کی سوانح حیات پر مرتب کردہ ایک کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا۔