: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 30/ جنوری(یواین آئی)گاندھی جی کی برسی کے موقع پر شہر حیدرآباد میں واقع باپو گھاٹ لنگرحوض پر گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن،ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارودتاتریہ، تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور دوسروں نے بھرپورخراج پیش کیا۔
گورنر نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔
بابائے
قوم کو خراج پیش کرنے والوں میں اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی،قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی،وزرا کے تارک راما راو، محمد محمود علی،ٹی سرینواس یادو،ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر،ایم گوپال،بی رام موہن،ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین،چیف سکریٹری سومیش کمار،کلکٹرحیدرآباد شویتاموہنتی،کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کماراور دوسرے شامل ہیں۔