سری نگر ، 3 جولائی (یو این آئی ) ریڈیو کشمیر سرینگر کی نشریاتی خدمات کے 77 برس مکمل ہونے پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ادارے کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے تاریخی کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا
کہ ریڈیو کشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی سماجی، ثقافتی اور اطلاعاتی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آرہا ہے۔
انہوں نے کہا، ریڈیو کشمیر نے ہر دور میں، خصوصاً مشکل حالات میں ، عوام کی آواز بننے کا فرض نبھایا ہے۔