حیدر آباد 3 مئی (یو این آئی) آندھرا پردیش حکومت نے ممبئی میں جاری عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹر ٹینمنٹ سمٹ ( ویوز) میں ٹرانس میڈیا انٹر ٹینمنٹ سٹی کے قیام کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے
ہیں۔
یہ جدید منصوبہ ریاست میں تھیم پارکس، گیمنگ زونس اور عالمی سنیما کو پروڈکشن زونس پر مشتمل ہو گا، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ہنر مندی کو فروغ دینا، سیاحت بڑھانا اور ڈیجیٹل اختراعات کو آگے لے جانا ہے۔